بھٹکل 7/ڈسمبر (ایس او نیوز) آج یہاں جالی پٹن پنچایت کے اسٹینڈنگ کمیٹی کے لئے ہوئے اجلاس میں محمد عمران لنکا کو اسٹینڈنگ کمیٹی کا چیرمین منتخب کیا گیا ہے۔ اس سے قبل ناگراج نائک اس کمیٹی کے چیرمین تھے، جن کا میعاد ختم ہوچکا تھا۔
خیال رہے کہ گذشتہ 15 نومبر کو ہوئی میٹنگ میں نئی اسٹینڈنگ کمیٹی ترتیب دی گئی تھی اور گیارہ ممبران آفتاب حُسین دامودی، محمد عمران لنکا، بلال قمری، فاطمہ، ممتاز، فرحانہ ڈاٹا، ریشما سردار، سری دھرنائک ، ناگراج نائک، پوریندرا اور منگلا گونڈا کو شامل کیا گیا تھا۔ اس تعلق پنچایت صدر آدم پنمبور کی صدارت میں 5/ڈسمبر کو ہوئے اجلاس میں عمران لنکا کو اس کمیٹی کا چیرمین منتخب کیا گیا۔
یاد رہے کہ جالی پٹن پنچایت میں منتخب ممبران کی تعداد 20 اور سرکار کی طرف سے نامزد ممبران کی تعداد تین ہیں، اس میں قومی سماجی ادارہ مجلس اصلاح و تنظیم کی حمایت سے جیت درج کرنے والوں کی تعداد بارہ ہے جس میں عمران لنکا بھی شامل ہیں۔
